اقوام متحدہ کے 76ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کے 76ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے
اقوام متحدہ کے 76ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں شرکت کے لیے تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے غیر رسمی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر بائیڈن، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، اور صدر جنرل اسمبلی 76ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعدد فورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے، وزیر خارجہ، نیویارک میں قیام کے دوران پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق نہیں بلکہ ووٹ میں پنہاں ہے، اسد قیصر

Related Posts