کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق نہیں بلکہ ووٹ میں پنہاں ہے، اسد قیصر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt likely to summon NA session on March 25

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق سے نہیں بلکہ ووٹ سے کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں کشمیر پارلیمنٹری امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر جیسے اہم مسئلہ پر اس کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کشمیر دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جو تاریخی طور پر ہمیشہ پُرامن رہا، قیام پاکستان سے پہلے ڈوگرہ راج میں کشمیر کا امن تباہ ہوا تھا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کو کشمیریوں سے چھین لیا گیا ہے، ہر سال ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، کشمیر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ کشمیریوں کے گھروں کو جلایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی ان تکلیفیں کو برداشت کرتے کرتے دنیا سے چلے گئے، بھارتی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بے شمار خواتین کی آبروریزی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی شاندار تاریخ پر ایک طائرانہ نظر

Related Posts