چترال میں مسافر بس حادثے کے باعث 9 افراد جاں بحق، 8 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چترال میں مسافر بس حادثے کے باعث 9 افراد جاں بحق، 8 زخمی
چترال میں مسافر بس حادثے کے باعث 9 افراد جاں بحق، 8 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چترال میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق یہ  افسوس ناک حادثہ  گزشتہ شب چترال کے علاقے راغلشت میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جبکہ مسافر بس پشاور سے چترال کے علاقے بونی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کی چترال آمد، روایتی ٹوپی اور چغہ پہنا دیا گیا

جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں نکالی جا چکی ہیں ، زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال  میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسکردو سے پنڈی جانے والی کوچ بابوسر ٹاپ کے مقام پر بےقابو ہوکر چٹان سے ٹکراگئی جس کےنتیجے میں 27افرادجاں بحق ہوگئے جن میں پاک فوج کے 10جوان بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسافرکوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اورگیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں  خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی جن میں سے 10 کا تعلق پاک فوج سے تھا۔

مزید پڑھیں: بابو سر ٹاپ بس حادثہ، پاک فوج کے10 جوانوں سمیت 27افراد جاں بحق

 

Related Posts