سی ٹی ڈی کے چھاپے،ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 target killers arrested in CTD raid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سیکورٹی اداروں نے جرائم پیشہ عناصر اور ٹارگٹ کلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، سی ٹی ڈی کے مختلف علاقوں میں چھاپے،را سے تربیت لینے والے ایم کیو ایم لندن کے 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سلمان عرف دھوبی ، اختر ، عمیر اور شہزاد اجمل پہاڑی اورکاشف ڈیوڈ کے قریب ساتھی ہیںاور ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی راسے تربیت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہدکا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلرز پولیس اہلکاروں کی کلنگ سمیت دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزمان نے 1997 کو اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکار محمد علی کو قتل کیا تھا۔

ملزمان نے 2005 میں سنی تحریک کے رہنما امجد پرویز کو قتل کیا اور 1997 میں فیصل عرف پراٹھا نامی شخص کو اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا،ملزمان کے خلاف فیروز آباد جمشید تھانہ ، پاک کالونی اور مومن اباد تھانے میں 5 مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومتی دعوئے جھوٹے نکلے، کراچی میں ہزاروں کورونا بیڈ خالی ہونیکا انکشاف

واضح رہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی جارہی ہیں ، پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے شہر بھر میں ٹارگٹ کلرز کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

Related Posts