حکومتی دعوئے جھوٹے نکلے، کراچی میں ہزاروں کورونا بیڈ خالی ہونیکا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Thousands of beds available for COVID-19 patients in Sindh hospitals

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : حکومت کی جانب سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے اور بیڈ خالی نہ ہونے کی اطلاعات جھوٹی نکلیں، کراچی میں ہزاروں کورونا بیڈز خالی ہونے کا انکشاف، اعداد و شمار سامنے آگئے۔

حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا متاثرین کیلئے مختص بیڈز پر مریضوں کی موجودگی کے حوالے بیانات سامنے آرہے تھے جس کے بعد کورونامتاثرین کو نجی اسپتالوں میں بھیجنے کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں تاہم اسپتالوں میں مریضوں کی موجودگی کے حوالے سے رپورٹس نے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت 434 مریضوں کیلئے آئی سی یومیں وینٹی لیٹر کی سہولت موجود ہے جبکہ صرف 64 مریضوں کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے اور 142 مریضوں کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر نہیں دیا گیا۔

سرکاری اسپتالوں میں آئی سی یو میں 228 بیڈز خالی ہیں جن پر کورونا متاثرین کو وینٹی لیٹر کی سہولت بآسانی فراہم کی جاسکتی ہے۔ شہر قائد میں سرکاری اسپتالوں میں ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد 1330 ہے جن میں سے 323 بیڈز پر مریض موجود ہیں اور ایک ہزار 7 بیڈز خالی ہیں ۔

کراچی میں آئیسولیشن بیڈز کی تعداد 4 ہزار67 ہے جن میں سے 71 بیڈز پر کورونا متاثرین موجود ہیں اور 3984 بیڈز پر مریضوں کو رکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سرکاری اسپتالوں میں کورونا بیڈز خالی نہ ہونے کا جواز پیش کرکے مریضوں کو نجی یا خیراتی اسپتالوں میں بھیجا جارہا ہے جہاں شہری لاکھوں روپے کا علاج کروانے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع

شہریوں نے این سی اوسی، سندھ حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں داخلہ نہ دینے کے حوالے سے خبروں کی تحقیقات کروائی جائے اور کورونا متاثرین کو نجی اسپتالوں میں بھیجنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

corona in karachi

Related Posts