ہم نے دیارِ غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کردیا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے دیارِ غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کردیا۔وزیرِ اعظم
ہم نے دیارِ غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کردیا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ  ہم نے دیارِ غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج کل بین الاقوامی فضائی سفر میں بے شمار رکاوٹوں کے باوجود ہم نے اپنا یہ وعدہ پورا کیا کہ ہم دیارِ غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم سمندر پار کام کرنے والے پاکستانیوں کو واپس لائیں گے اور آج تک 2 لاکھ 50 ہزار پاکستانیوں کو دُنیا بھر سے وطن واپس لایا جاچکا ہے۔ وفاقی حکومت ہر ممکن طریقے سے سمندر پار پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت  متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر حرکت میں آگئی۔بعض ایجنٹوں کی جانب سے 2000 درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے گئے جس کا وزیرِ اعظم  نے نوٹس لے لیا۔

 رش کے باعث پی آئی اے نے دبئی اور ابوظہبی میں کونسل خانوں اور اپنے دفاتر کے ساتھ ساتھ ایجنٹوں کو بھی اجازت دے دی تھی، وزیر ہوابازی غلام سرور نےگزشتہ ماہ  پی آئی اے کو کرائے کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم کا نوٹس

Related Posts