صوبہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار76 کورونا کیسز رپورٹ، مزید 19افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار76 کورونا کیسز رپورٹ، مزید 19افراد جاں بحق
صوبہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار76 کورونا کیسز رپورٹ، مزید 19افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 421 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی گئی جسے کے نتیجے میں 2 ہزار 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید 19 اموات جاں بحق ہو گئے ، اموات کی مجموعی تعداد 4854 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وباء سے متاثرہ ہونے والے مزید 611 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 278280 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں اب تک 38 لاکھ 83 ہزار 951 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جبکہ اب تک 3 لاکھ 3 ہزار 306 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مریضوں کے اعدادوشمار پر روشنی ڈالتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 20172 مریض زیر علاج ہیں ، 19347 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 800 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 764 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 53 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ صوبے کے 2076 نئے کیسز میں سے 1260 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی 629،ضلع جنوبی 258، ضلع وسطی144،ملیر 109، کورنگی 95 اور ضلع غربی میں سے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے علاوہ کورونا کیسز پر ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 252، سکھر 111، جامشورو 51، لاڑکانہ 44،  دادو 34، بدین 28، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ 26۔26، میرپورخاص 21، مٹیاری 17، گھوٹکی اور خیرپور16۔16، شکارپور 15، ٹنڈو محمد خان 13، قمبر اور شہید بے نظیر آباد 8۔8، کشمور 5، جیکب آباد میں سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکومت ملکی قرضے میں بدترین اضافہ کا سبب بن رہی ہے، شہبازشریف

Related Posts