موجودہ حکومت ملکی قرضے میں بدترین اضافہ کا سبب بن رہی ہے، شہبازشریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ حکومت ملکی قرضے میں بدترین اضافہ کا سبب بن رہی ہے، شہبازشریف
موجودہ حکومت ملکی قرضے میں بدترین اضافہ کا سبب بن رہی ہے، شہبازشریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

‎‎اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہر دن ملک پر بدترین قرض میں اضافہ اور معیشت کی سانسیں بند کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ ‎ملک و قوم مہنگائی اور معاشی دلدل میں مسلسل دھنستا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، محترمہ سعدیہ عباسی اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ‎ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے حوصلے، ہمت اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ‎آپ کے مثالی اتحاد، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے نے پارٹی اور قوم کو سربلند کردیا ہے۔ ‎آپ سب ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، آپ میں سے ہر ایک نے حالات کا جرات سے سامنا کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎فخر ہے کہ آپ جیسے باضمیر، وفادار اور مخلص ساتھی میرے ہمراہی ہیں۔ ‎شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں شاندار مقابلے اور کارکردگی پر مفتاح اسماعیل، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو شاباش دی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج فلسطین کے نہتے اور بے گناہ عوام امت مسلمہ کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ‎جمعہ کے دن پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ملک بھر میں عوام کے ساتھ مل کر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ارجن بجلانی اور نیا شرما کا میوزک البم ’ تم بے وفا ہو‘ 20 مئی کو ریلیز ہوگا

Related Posts