راولپنڈی اسلام آباد میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل شہید
راولپنڈی اسلام آباد میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل قاسم شہید ہو گئے جبکہ سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ راولپنڈی میں ایس ایچ او کو شہید کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں کنٹینر چوک پر ایک سب انسپکٹر اور پولیس کے 2 جوان معمول کی چیکنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روک لیا۔

موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر اور پولیس کے 2 جوان زخمی ہو گئے۔ سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر زخمیوں میں شامل تھے۔

زخمی پولیس اہلکاروں اور سب انسپکٹر کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ بعد ازاں ہیڈ کانسٹیبل قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان، ڈی آئی جی افضال احمد کوثر سمیت سینئر پولیس افسران شریک ہوئے۔

ہیڈ کانسٹیبل کے جسدِ خاکی کو آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کندھا دیا جسے پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں للیانی، ضلع سرگودھا روانہ کردیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہید کے اہلِ خانہ کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا۔ 

راولپنڈی میں فائرنگ کے باعث ایس ایچ او ریس کورس شہید ہو گئے۔ ایس ایچ او عمران عباس فیملی کے ہمراہ گھر سے نکلے جن پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران عباس شہید ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی اسلام آباد سے تفصیلات طلب کر لیں۔ فائرنگ کرنے والوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ جلد حراست میں ہوں گے۔ پولیس پر فائرنگ شر پسندی ہے۔ تمام واقعات کی تحقیقات کے بعد مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 

  یہ بھی پڑھیں: کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، افغان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار

Related Posts