کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، افغان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، اغوان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار
کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، اغوان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہرقائد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان گینگ کے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ماڈل تھانہ فیروزآباد کی محمدعلی سوسائٹی میں کارروائی کی، ملزمان بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغان گینگ کے کارندے ہیں۔

ملزمان وائٹ کرولاکار میں وارداتیں کرتے تھے۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق ملزمان سمیع اللہ اور سراج کو دوران ڈکیتی گرفتار کیا، ملزمان کے4ساتھی فرار ہیں جبکہ گرفتار افراد سے 2پستول، لوٹا ہوامال اور جیولری برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے افغان نیشنل آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوا، ملزمان نے دوران تفتیش بنگلوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا، ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ملزمان افغانستان فرار ہوجاتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ملزمان کو متعدد بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: گھوٹکی، اغواکی گئی بیمارخاتون کارہائی کیلئے انوکھا طریقہ، ہسپتال میں ہنگامہ برپا کردیا

Related Posts