بھارت،پاکستانی ہائی کمیشن کے 2اہلکار تشدد کا شکار، 24گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت،پاکستانی ہائی کمیشن کے 2اہلکار تشدد کا شکار، 24گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
بھارت،پاکستانی ہائی کمیشن کے 2اہلکار تشدد کا شکار، 24گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت نے حسب روایت سفارتی اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم صادر کردیا ہے، دونوں پاکستانیوں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو بھجوائے گئے بھارت کی جانب سے مراسلے میں بھارت نے الزام لگایا کہ دونوں اہلکار سفارتی آداب کے برعکس سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

دوسری جانب دونوں اہلکاروں کو 24 گھنٹے میں بھارت سے جانا ہوگا۔ مراسلے میں دونوں اہلکاروں کی کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر سفارتی سرگرمی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے سفارتی اہلکاروں کو ہندوستان سے نکالے جانے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے اوراسے ناپسندیدہ عمل قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارت کی جانب سے کئے گئے مذکورہ عمل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بھارتی اقدام میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔

عائشہ فاروقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نئی دہلی میں پاکستانی اہلکاروں کو جھوٹے الزامات پر اٹھایا گیا، الزامات قبول کرانے کے لیے ان پر تشدد کیا گیا، دباؤ ڈالا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن کی مداخلت پر ان اہلکاروں کو چھوڑا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدام پاکستانی ہائی کمیشن کی سفارتی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش ہے۔ بھارت ان اقدامات سے اندرونی اور بیرونی مسائل سے توجہ نہیں ہٹا سکتا اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں خلاف ورزیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی بھارت اس طرح کی اوچھی ہرکتیں کرچکا ہے۔

Related Posts