مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 185واں روز: مودی حکومت کا ظلم و ستم جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 185واں روز: مودی حکومت کا ظلم و ستم جاری
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 185واں روز: مودی حکومت کا ظلم و ستم جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی تاریخ کے بد ترین کرفیو کا آج 185واں روز ہے جس کے دوران غاصب بھارت کی نریندر مودی حکومت کا ظلم ستم جاری ہے۔ 

جموں و کشمیر پر اگست سے متنازعہ آئینی حیثیت کا قانون مسلط کردیا گیا جس کے بعد سے کرفیو مسلسل نافذ ہے جس کے دوران مظلوم کشمیریوں کی نقل و حرکت اور رابطوں پر عائد پابندیاں آج بھی جاری ہیں۔ 

مظلوم کشمیری ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کے باعث وادئ کشمیر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ آمدورفت سے محروم ہیں جبکہ اس دوران رابطوں کے لیے ذرائع مواصلات پر بھی پابندی عائد ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب بھارت مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو دبانے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ بڑی تعداد میں عوام الناس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عوام  الناس کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما اور بھارت نواز سیاستدان بھی بھارتی فوج کے ہتھکنڈوں سے محفوظ نہیں۔ سیاسی رہنماؤں کو قید و بند، گرفتاریوں اور نظر بندیوں کا سامنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب  سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلۂ کشمیر پر حمایت کے لیے ڈاکٹر مہاتیر محمد کے شکر گزار ہیں۔

مشترکہ نیوز کانفرنس سے گزشتہ روز  خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ بھارت نے وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم مسئلۂ کشمیر پر حمایت کیلئے مہاتیر محمد کے شکرگزار

Related Posts