سینیٹ انتخابات، 170 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے، اسکروٹنی کا آغاز کل ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ آف پاکستان کے 52 اراکین ریٹائر، نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری آج ہوگی
سینیٹ آف پاکستان کے 52 اراکین ریٹائر، نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سیینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جاری کی جائے گی، اب تک 170 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے جبکہ اسکروٹنی کا آغاز کل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جوڑ توڑ اور گہما گہمی عروج پر ہے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جاری ہوگی۔

ملک بھر سے حکمراں سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر پارٹیز کی طرف سے 170 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ اسکروٹنی کا عمل کل 17 فروری سے شروع ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا اور سینیٹ الیکشن کیلئے پہلا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز 15 فروری کو بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سندھ سے 14 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا

Related Posts