دنیا بھر میں ایک کروڑ 55 لاکھ 17 ہزار 694 افراد نے کورونا کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

15.5 million people recover from COVID-19 globally

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن : کورونا وائرس نے دنیا بھر میں7 لاکھ 97 ہزار 117 کی زندگیاں لے لیں، کیسز کی تعداد 2 کروڑ28 لاکھ 62 ہزار 465 جبکہ ایک کروڑ 55 لاکھ 17 ہزار 694 افراد نے اس موذی وباء کو شکست دیدی۔

اس وباء سے متاثرہ ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں 57 لاکھ 46 ہزار 272 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 1 لاکھ 77 ہزار 224 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں 35 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 12 ہزار 423 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ 55 لاکھ 17 ہزار 694 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں ، اور اس وقت فعال کیسز کی تعداد  6اعشاریہ 547 ملین ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس پاکستان میں مزید 10 زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو سامنے آیا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ آج کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 کروڑ28 لاکھ 62 ہزار 465 ہوچکے ہیں۔

Related Posts