سی ٹی ڈی میں لاکھوں کے 13 سرکاری ہتھیار تبدیل کیے جانے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی کا متحدہ لندن کے ملزم سلیم عرف بیلجیم کی گرفتاری کیلئے بیلجیم حکام کو خط
سی ٹی ڈی کا متحدہ لندن کے ملزم سلیم عرف بیلجیم کی گرفتاری کیلئے بیلجیم حکام کو خط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں لاکھوں روپے مالیت کے 13 سرکاری ہتھیار تبدیل کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ہتھیاروں کے فرانزک جائزے میں 6 اٹلی ساختہ بریٹا پستول تبدیل شدہ نکلے۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے 13 سرکاری ہتھیار تبدیل کردئیے گئے جبکہ سالہا سال سے ادارے میں تعینات برطرف ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل پر ہتھیار تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی تحقیقات کے بعد ہتھیاروں کی تبدیلی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ عدالت میں اٹلی ساختہ بریٹا پستول کی جگہ لوکل میڈ اسلحے کی نقول جمع کرائی گئیں۔ امریکی ساختہ 7 کلاگ پستول کے مختلف حصوں کو لوکل میڈ حصوں سے تبدیل کیا گیا۔ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی جیسے ادارے میں ہتھیاروں کو تبدیل کیے جانے کا انکشاف پریشان کن ہے۔ ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم نے ہتھیاروں کی تبدیلی میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینے کی سفارش کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

Related Posts