سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سی ٹی ڈی کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی باغ کورنگی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی،گرفتار ملزمان میں قرار حسین عرف پٹھان اور کامران حیدر عرف کامی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم قرار حسین نے نیو کراچی تھانے کے قریب جماعت اسلامی کے کارکن کو قتل کیا تھا۔

ملزم کامران حیدر نے 2001 میں کشمیر روڈ پر فائرنگ کر کے متعدافراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا،کامران حیدر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملیر میں 2007 واصف عزیز نامی جماعت اسلامی کے رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش جامعہ بنوریہ کہ شیخ الحدیث مولانا یوسف لدھیانوی کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا، گرفتار ملزمان نے دیگر مذہبی شخصیات کو قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

دونوں ملزمان پڑوسی ملک سے جہادی تربیت یافتہ ہے،ملزمان نے اسلحہ چلانے کے ساتھ بم بنانے کے بھی ماہر ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش مزید کی جارہی ہے۔

Related Posts