جرائم کے خلاف بڑی کارروائی، 2 گینگز کے 10 کارندے گرفتار، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرائم کے خلاف بڑی کارروائی، 2 گینگز کے 10 کارندے گرفتار، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد
جرائم کے خلاف بڑی کارروائی، 2 گینگز کے 10 کارندے گرفتار، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 گینگز کے 10 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شاہ لطیف تھانے میں پولیس نے 10 ملزمان کو بند کردیا۔ شاہ لطیف پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں موبائل فونز، اسلحہ اور نقد رقم برآمد کر لی۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے جو ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکلز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی سے دہشت گرد تنظیم داعش کیلئے فنڈنگ کے الزام میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبِ علم کو حراست میں لے لیا گیا۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر بن خالد نامی طالبِ علم کو گزشتہ برس دسمبر میں کراچی کے علاقے طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے خلاف ثبوتوں کی عدم دستیابی پر عدالت نے طالبِ علم کو رہا کردیا تھا، تاہم سی ٹی ڈی نے ملزم عمر بن خالد کے 2 موبائل فونز فانزک کیلئے بھیج دئیے تھے۔

مزید پڑھیں: این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبِ علم کراچی سے داعش کیلئے فنڈنگ کے الزام میں گرفتار

Related Posts