پاکستان کے 10 لاکھ افراد وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 10 لاکھ افراد وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے
پاکستان کے 10 لاکھ افراد وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کے 10 لاکھ شہری وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شامل ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم آفس نے بتایا کہ پاکستان بھر کے 10 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ملک کی سب سے بڑی رضاکار فورس ہوگی جو عوام الناس کی خدمت کے لیے تیار ہے۔

آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی من حیث القوم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر ہم وطنوں کو وائرس سے بچانے اور لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے تیار ہیں۔ 

Related Posts