کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں
کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ہمسایہ ملک چین سے کورونا کی روک تھام کیلئے خصوصی پرواز کے ذریعے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں چین سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جبکہ چین کورونا ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق چین سے آئندہ ہفتے کورونا ویکسین کی مزید 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ آج کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکوں کی فراہمی سے ویکسینیشن سینٹرز کی بندش کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی، آج سے ویکسینیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کل ویکسینیشن نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پنجاب میں 2 روز کیلئے ویکسینیشن روک دی گئی ہے۔

حیدر آباد میں 19 ویکسینیشن سینٹرز بند کردئیے گئے ہیں۔ عمر کوٹ کے ویکسینیشن سینٹرز پر گزشتہ 4 روز سے کورونا ویکسین دستیاب نہیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی کورونا ویکسین کی قلت کے باعث ویکسینیشن رکنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، ویکسینیشن سینٹرزآج سے بند

Related Posts