کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، ویکسینیشن سینٹرزآج سے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی، آج سے ویکسینیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کل ویکسینیشن نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پنجاب میں 2 روز کیلئے ویکسینیشن روک دی گئی ہے۔

حیدر آباد میں 19 ویکسینیشن سینٹرز بند کردئیے گئے ہیں۔ عمر کوٹ کے ویکسینیشن سینٹرز پر گزشتہ 4 روز سے کورونا ویکسین دستیاب نہیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی کورونا ویکسین کی قلت کے باعث ویکسینیشن رکنے کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں لاہور اور کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز میں ویکسین کی قلت کی خبریں سامنے آئیں۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ایسٹرا زینیکا ویکسین ختم ہوچکی ہے۔ بیرونِ ملک جانے والے افراد کو واپس جانے کی ہدایت کردی گئی۔

ویکسینیشن کیلئے آنے والے افراد کی دھکم پیل کے باعث بھی ویکسینیشن کا عمل متاثر ہوا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین لاہور میں اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگی، تاہم حکومت نے ویکسین کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں موجود ہیں۔آج ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 22 جون تک کورونا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی جبکہ 23 سے 30 جون کے درمیان 20 سے 30 لاکھ مزید خوراکیں پہنچنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان کورونا کی ویکسین خود بھی تیار کر رہا ہے۔ 30 جون تک پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں بھی تیار ہوجائیں گی۔ویکسینیشن کے نظام پر دباؤ مقامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کے باعث پیدا ہوا۔ 

دوسری جانب ویکسین کی قلت کے باعث موبائل ویکسینیشن سروس معطل کردی گئی۔ عوام کو لاہور، پشاور اور کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید پاکستانی شہری جاں بحق

Related Posts