ڈیڈ لائن ختم، شہباز شریف توہینِ عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔پرویز الٰہی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف توہینِ عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ اپنے نوٹ میں تسلیم کرچکے کہ 3ماہ میں الیکشن پر معزز جج اختلاف نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کا غیر آئینی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا، یہ جمہوریت کی نفی ہے۔ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی۔ شہباز شریف نے فنڈز جاری نہ کرکے توہینِ عدالت کی۔

سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آئینی و قانونی طور پر شہباز شریف نااہل ہوچکے ہیں، نااہلی نوشتۂ دیوار ہوچکی۔ پی ڈی ایم ٹولہ آئین کی دھجیاں اڑانے میں لگا ہوا ہے۔ ان سے تاریخ حساب لے گی۔ آئین اور سپریم کورٹ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم اداروں کو لڑانے کی سازش کر رہی ہے۔ چیف جسٹس مشکل گھڑی میں سرخرو ہوں گے، ان کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔نواز شریف کی انتقامی سیاست کا مقصد عمران خان سے بدلہ لینا ہے۔ نواز شریف کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

Related Posts