عمران خان سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی ملاقات ہوئی جبکہ نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تقرری پر مشاورت کیلئے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ عدالت نے توہینِ عدالت کے خلاف وزیر اعظم کی معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی سے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے  ملاقات کی۔ اس دورن وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹائے جانے سمیت آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چیئرمین کی حیثیت سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا جو آج زمان پارک میں ہوگا۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت اور سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے حوالے سے قانونی نکات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

 

Related Posts