پہلا ٹیسٹ میچ، زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ٹیسٹ میچ، زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پہلا ٹیسٹ میچ، زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہو گئی، میزبان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر آمنےسامنے آئے۔ ٹاس جیت کر برینڈن رسل نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے شاندار ہے۔ہم بیٹنگ کے ذریعے اچھا سکورکریں گے۔

دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس ہم جیتتے تو بیٹنگ ہماری ہوتی۔ وکٹ بیٹنگ کیلئے مناسب ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے مطابق ساجد خان پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں عمران بٹ، عابد علی، بابر اعظم، اظہر علی، محمد رضوان، فواد عالم، حسن علی، فہیم اشرف، نعمان علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف جیت کیلئے پر عزم ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اورمایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں فتح کا تسلسل زمبابوے کیخلاف بھی برقرار رکھیں گے۔

بابر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکے اور جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ پچ دیکھتے ہوئے کرینگے۔زمبابوے کی کنڈیشنز مختلف ہیں،ٹی ٹوئنٹی پچ 150رنز والی تھی۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کیخلاف بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھیں گے، بابر اعظم

Related Posts