زمبابوے کیخلاف بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھیں گے، بابر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمبابوے کیخلاف بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھیں گے، بابر اعظم
زمبابوے کیخلاف بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھیں گے، بابر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہرارے:قومی ٹیم کے کپتان اورمایہ ناز بلے باز بابر اعظم کاکہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں فتح کا تسلسل زمبابوے کیخلاف بھی برقرار رکھیں گے۔

کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکے اور جیت کیلئے پر عزم ہیں،ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ پچ دیکھتے ہوئے کرینگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے کی کنڈیشنز مختلف ہیں،ٹی ٹوئنٹی پچ 150رنز والی تھی۔

ٹیسٹ پچ پر تھوڑی گھاس اور سپورٹنگ لگ رہی ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں اظہر علی اور فواد عالم تجربہ کار ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ پیس بیٹری میں شاہین شاہ اور حسن علی موجود ہیں، کمبی نیشن بہتر ہے، کسی کی فارم لکی ہو تو آخر تک کھیلے، یہی میں اور رضوان کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی ٹیسٹ سیریز میں کرینگے، ٹیسٹ اوپنرز عابد علی نے ماضی میں پرفارم کیا، عمران بٹ نے ابھی دو میچ کھیلے، انہیں اعتماد دینا ہوگا، امید ہے کہ دونوں پرفارم کرینگے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں مشکل حریف ثابت ہوتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں زبردست کم بیک کیا،شکست کا خوف محسوس نہیں کررہے لیکن میزبان ٹیم کو آسان لینے کی غلطی بھی نہیں کرسکتے، اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

Related Posts