دنیا بھر میں کورونا کے 8 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار 325 شکار، ہلاکتیں 18 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے
دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک :موذی کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 8 کروڑ سے زائد افراد کو اپنا شکار بنالیا، 18 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد وباء کی وجہ سے زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دنیا بھر میں 8 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار 325 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 لاکھ 25 ہزار 780 ہوگئی، دنیا بھر میں 5 کروڑ 93 لاکھ 24 ہزار 71 مریض صحت یاب ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار786 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 20لاکھ 92ہزار306 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ77 لاکھ 98ہزار263 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار520 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سن 2020ء میں سختیاں سہیں، آئندہ برس امید کی کرن نظر آرہی ہے۔انتونیو گوتریس

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 71 متاثرین د م توڑ گئے جبکہ 2463 مزید شہری کورونا کی لپیٹ میں آگئے۔

Related Posts