بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran's close associates named responsible for flour and sugar crisis, now what?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مہمند :وزیر اعظم عمران خان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کسی قیمت پر اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہمند میں احساس کفالت پروگرام کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے قیمتوں میں مزید کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور صنعتی شعبے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت قبائلی علاقوں میں صحت انصاف پروگرام متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرض فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع مہمند میں صنعتی اسٹیٹ کے قیام کا بھی وعدہ کیا۔

مزید پڑھیں: متحدہ کی علیحدگی کا اثر: وفاق کی سندھ کے ترقیاتی کاموں میں سرمایہ کاری شروع

افغانستان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان واقعتاً خطے میں امن چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں افغانستان میں طویل مدتی استحکام کے لئے امریکااور طالبان کے مابین معاہدے کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

اس سے قبل آج  وزیر اعظم نے قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کا افتتاح کیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی نہ ہوتے تو ڈیڑھ سال کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ایک مضبوط قوم کی حیثیت سے ابھرے گا اور اس سلسلے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک حقیقی چمپئن وہ ہوتا ہے جو ناکامی سے مایوسی کا شکار نہیں ہوتا ہے بلکہ اپنی شکست سے سبق لیتا ہے۔

Related Posts