عوام کی منتخب کردہ حکومت کے ساتھ کام کریں گے، امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کی منتخب کردہ حکومت کے ساتھ کام کریں گے، امریکا
عوام کی منتخب کردہ حکومت کے ساتھ کام کریں گے، امریکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت کے ساتھ کام کریں گے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے اپنی پسند کے حق کا استعمال کیا۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ آزادانہ تحقیقات کے لئے پاکستان کا قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہوگا، تحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے سخت ناراضی کا اظہار ہے لیکن غزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی آؤٹ لیٹ این بی سی نیوز نے بتایا کہ بائیڈن نیتن یاہو سے مایوس ہو گئے ہیں اور نجی گفتگو میں ان سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں متعدد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دو ریاستی حل کو مسترد کرنے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

اس طرح کی مایوسی کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے لیے واشنگٹن کی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کا زیادہ تر انحصار امریکہ کے فراہم کردہ ہتھیاروں پر ہے۔

Related Posts