پاکستان کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم کا ملائشین انسٹیٹیوٹ سے خطاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم کا ملائشین انسٹیٹیوٹ سے خطاب
پاکستان کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم کا ملائشین انسٹیٹیوٹ سے خطاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پترا جایا: وزیراعظم نے ملائشین انسٹیٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔  تصورِ مدینہ پر قائم ہونے والی ریاست بعد میں اس سے ہٹ گئی۔

ملائشیاء کے ایڈوانس اسلامک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انتہا پسندی اور خود کش حملوں کا تعلق اسلام سے جوڑا جاتا ہے جو غلط ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمان ممالک کی قیادت مغرب کو مسلمانوں اور اسلام کے حوالے سے حقیقت کی درست تصویر پیش نہیں کرسکی جو افسوس کی بات ہے۔

ریاستِ مدینہ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رسول ﷺ نے اس کی بنیاد رکھی اور ہم پاکستان میں قانون کا نفاذ چاہتے ہیں جو ریاست کا سب سے پہلا اصول قرار دیا جاسکتا ہے۔

صحت کارڈ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے 60 لاکھ فیملیز کو صحت کارڈز فراہم کیے جن کے تحت مفت کھانا اور 200پناہ گاہیں تعمیر کی گئیں۔

”کامیاب جوان پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نوجوانوں کو میرٹ پر قرضے دے رہی ہے۔ انہیں تعلیمی وظائف بھی دئیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والی ایلیٹ کلاس ملک کو ترقی کرتے ہوئے دیکھ نہیں سکتی۔ منافع خوری کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہور ہا ہے۔

ہمسایہ ملک چین کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چین کی طرز پر ترقی کی راہیں طے کرنا چاہتے ہیں جس نے کروڑوں غریب افراد کو خطِ افلاس سے اوپر کھینچ لیا۔

ہم منصب مہاتیر محمد کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ملائشیاء کو ترقی یافتہ ملک بنا دیا، یہاں معاشرہ تعلیم، قوتِ برداشت اور صبرو تحمل کی اعلیٰ مثال ہے۔

عمران خان نے کہا کہ خود کش حملوں کو اسلامی تاریخ سے جوڑا جاتا ہے جبکہ  جاپان کے ہوا بازوں اور سری لنکا میں تامل ٹائیگرز نے خود کش حملے کیے، کسی نے مذہبی بنیادوں پر انہیں نشانہ نہیں بنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کا دورۂ ملائشیاء باہمی تعلقات میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوالالمپور کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں: دورۂ ملائشیاء ترقی و خوشحالی کا نیا دور ثابت ہوگا۔فردوس اعوان 

Related Posts