دورۂ ملائشیاء ترقی و خوشحالی کا نیا دور ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورۂ ملائشیاء تعلقات میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور ہے۔فردوس عاشق اعوان
دورۂ ملائشیاء تعلقات میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورۂ ملائشیاء باہمی تعلقات میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوالالمپور کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر دونوں ممالک میں دوستی، اعتماد اور تعاون کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔

پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک ملائشیاء دوستی، اعتماد اور محبت دونوں ممالک کے درمیان ترقی و خوشحالی کا نیا دروازہ ثابت ہوں گے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم امتِ مسلمہ اور اسلام کے ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔ امت سمیت پاک ملائشیاء عوام کے لیے دو طرفہ اشتراک خوشخبری کے مترادف ہے۔ 

 

Related Posts