کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟
کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں، مداحوں کو تشویش لاحق ہوگئی۔

بین الاقوامی کرکٹ سے کوہلی کی دوری مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں بھی بھارتی ٹیم سابق کپتان موجود نہیں ہوں گے۔

کوہلی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر حیدرآباد اور وشاکاپٹنم میں سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ راجکوٹ اور رانچی میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

کوہلی کی غیر حاضری پر بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، اس حوالے سے ان کی والدہ کے بیمار ہونے کی خبریں بھی پھیلنا شروع ہو گئی تھیں۔

تاہم ان افواہوں کو ان کے بھائی وکاس کوہلی نے مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ ٹھیک ہیں۔

تاہم کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سابق جنوبی افریقہ بیٹر اور کوہلی کے قریبی دوست اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب لائیو سیشن میں انکشاف کیا تھا کہ اسٹار بیٹر دوسری بار باپ بننے جارہے ہیں۔

تاہم ابھی تک سابق کپتان اور ان کی اداکارہ بیوی انوشکا شرما نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Related Posts