گلگت بلتستان کا ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will award Dr. Usama Riaz status of national hero: CM GB

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت بلتستان: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جان کی قربانی دی انہیں قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہتے ہیں اور اس موذی وبائ سے عوام کو بچانے والے ڈاکٹرز کی قربانی ناقابل فراموش ہے۔

ڈاکٹر اسامہ ریاض نے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کیخلاف جنگ:امریکا کا ڈاکٹر اسامہ ریاض کے انتقال پر اظہار افسوس

پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 887 ہوچکی ہے جب کہ آج پنجاب سے مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اور اس میں کل 394 کیسز ہیں۔

سندھ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے 61 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں اب تک 246 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتایا ہے کہ سات نئے مریضوں کی اطلاع ملنے کے بعد صوبے میں کیسوں کی تعداد 38 ہے ۔

بلوچستان کے چیف سیکریٹری نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیس 108 تک پہنچ چکے ہیں۔
 

Related Posts