کورونا کیخلاف جنگ:امریکا کا ڈاکٹر اسامہ ریاض کے انتقال پر اظہار افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US lauds Dr Usama who lost life while treating corona patients in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے امور برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے پاکستانی ڈاکٹر اسامہ ریاض کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

ایلس ویلز نے ایک بیان میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے تمام بہادر اور پرعزم طبی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جو بیماروں کی مدد اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی اور وسطی ایشیائ کے تمام بہادر طبی کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو بیماروں کی مدد اور ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق، حکومت کی تصدیق

پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ کے محاذپر ڈاکٹر اسامہ ریاض کی موت کی اطلاع پر افسوس ہوا، امریکا آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔

 

Related Posts