متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا؟ وجہ کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا؟ لیکن کس جرم میں
متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا؟ لیکن کس جرم میں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کو اُن کے شوہر سمیت ترکی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر کی تصدیق کئی مقامی نیوز چینلز نے کی ہے۔ لیکن یہاں پر تشویش کی بات یہ ہے کہ متنازع ٹک ٹاک اسٹار کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

حریم شاہ

حریم شاہ پاکستان میں آئے روز خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر اُن کی ویڈیوز پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز ہیں جبکہ اِن کے فالوورز کی تعداد تقریباََ 2.1 ملین ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار بہت زیادہ مقبول ہیں جن کا اصلی نام فضا حسین ہے۔

وہ 1991 میں ضرار حسین شاہ کے ہاں پیدا ہوئیں اور انہوں نے پاکستان کے ایک مذہبی سکول سے تعلیم حاصل کی۔ حریم شاہ نے پاکستان کی پشاور یونیورسٹی سے فلاسفی میں مسابقتی مذہب میں ماسٹرز مکمل کیا۔

متنازعہ شخصیت

ماضی میں دفترِ خارجہ میں حریم شاہ کو موجودگی کی وجہ سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہاں تک کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سرکاری عمارت تک ان کی رسائی کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔ اُس کے بعد حریم شاہ نے شیخ رشید کیخلاف بیان دیا تھا جس کی بھی سخت مذمت کی گئی تھی بعدازاں حریم شاہ نےایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے ایک سیاسی لیڈر پر الزام لگایا تھا۔

وہ 2021 میں ایک بار پھر سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے بیہودہ گفتگو پر مفتی قوی کو تھپڑ مارا۔ حریم شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ مؤخر الذکر نے اسے اور اس کے کزن کو ہراساں کیا۔ اس واقعے کے بعد ملزم سے ’مفتی‘ کا خطاب واپس لے لیا گیا اور اب وہ عبدالقوی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

پراسرار شادی

حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما سے اپنی شادی کی تصدیق کی لیکن 2021 سے اُن کی شناخت پوشیدہ رکھی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 195k سے زیادہ ہیں جبکہ اُن کی پوسٹ کی تعداد تقریباََ 4000 ہے۔

اسے کیوں گرفتار کیا گیا؟

ایسا بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاک حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کو ترکی کے ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم شاہ اور ان کے شوہر کے پاس سے بھاری مقدار میں سونا اور غیرمعمولی کرنسی ملی ہے۔

 ٹک ٹاکر اسٹار کے مطابق وہ ترکی سے مسقط جارہی تھیں جہاں انھیں گرفتار کرلیا گیا، تاہم اب ترک حکام کی جانب سے جوڑے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

قانونی مشکلات

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب متنازعہ ٹِک ٹاکر کو گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ سال 2022 کے شروع میں جنوری میں بھی وہ پریشانی میں پڑگئی تھیں۔

حریم شاہ نے بہت بڑی تعداد میں برطانوی پاؤنڈز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ پاکستان سے لندن بھاری رقم لے کر گئی تھیں۔ اُن کی اِس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے متعدد بینکوں سے حریم شاہ کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts