وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے درجنوں افسر برطرف، نام، وجوہات اور دیگر حقائق جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: فائل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ایف بی آر کے درجنوں اعلیٰ افسران کو عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے عہدوں سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسامنے آنے والی نجی ٹی وی (دنیا نیوز) کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ایف بی آر میں گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کرکے ان کی خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے عہدوں سے ہٹائے جانے کے نوتیفکیشن میں ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی، ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی، شاہ بانو خان، ڈی جی آئی او سی کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی، اکاؤنٹنگ ممبر طارق مصطفیٰ خان، ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن احمد رؤف کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کی گئیں جبکہ حیدر علی دھریجہ کو ممبرایڈمن پول بھیجا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے تحت ڈی جی انٹرنل آڈٹ محمد اعظم شیخ، چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم، چیف کمشنر آر ٹی او کراچی 2 عبدالوحید اوکیلی، چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمت بھی ایڈمن پول کے سپرد کی گئیں۔

آج سامنے آنے والی نجی ٹی وی (ہم نیوز) کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوئی۔ گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔ گریڈ 20 اور 22 کے مزید 36افسران بھی تبدیل کردئیے گئے جس کے باضابطہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تبدیل کیے گئے افسران میں 14کسٹم گروپ اور 22 ان لینڈ ریونیو افسران شامل ہیں  جبکہ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگوں کو نوکری سے بھی فارغ کردیا جائے گا۔ ٹیکس کلیکشن کا نظام بہتر بنائیں گے، ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگا۔

وجوہات اور دیگر حقائق

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق کسٹم افسران کو مبینہ بدعننوانی اور بہتر ٹیکس کلیکشن نہ کرنے کے الزام میں عہدوں سے برطرف یا پھر تبدیل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔

Related Posts