حکومت نے 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیوں کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: دی کرنٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے 4 اپریل کو پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقعے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقعے پر سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت نے 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی اخبار (روزنامہ پاکستان) کی رپورٹ کے مطابق اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی 4اپریل کے روز عام تعطیل ہوگی۔ بلدیاتی کونسلز اور سندھ حکومت کی تمام اتھارٹیز میں بھی 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل ہوگی۔

پیر کے روز مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین عام تعطیل کا لطف اٹھائیں گے۔ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کیلئے پیر کے روز یکم اپریل کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اتوار 31 مارچ کو ہونے والے ایسٹر کے مسیحی تہوار کی مناسبت سے مسیحی ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کیا گیا جبکہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اور کو آرڈی نیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دونوں چھٹیوں کیلئے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردئیے گئے۔

Related Posts