کراچی پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام، ڈکتیوں نے ساجد اسحاق کو گولیاں مار دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Robbers shot Sajid Ishaq in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں ڈکتیوں نے دہشت مچادی، ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو گولیاں مار دی گئیں، ساجد اسحاق کی حالت تشویشناک، پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ہولناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے ڈکیتوں کے حوصلے بڑھ چکے ہیں ، بفرزون میں 15Aمیں  حسین شیرمال کے قریب ڈکتیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 36 سالہ ساجد ولد اسحاق کی حالت تشویشناک ہوگئی، مضروب کا علاج جاری ہے۔

36 سالہ اسحاق کو ڈکیتوں نے 3 گولیاں ماری تھیں، پولیس نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس داخل دفتر کرکے ملزمان کو مزید شہریوں کو لوٹنے اور مارنے کیلئے کھلی چھوٹ دیدی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں چند گھنٹوں میں 3شہری قتل، پولیس چیف کا سخت نوٹس

دو روز قبل کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ کشمیر روڈ پر نوبیاہتا دولہا اپنی ماں کو ڈاکوؤں سے بچاتے ہوئے ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا۔

کلفٹن میں بینک سے 73 لاکھ نکلوا کر آنے والا شہری ڈکیتی مزاحمت کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔اسی طرح سپر ہائی وے پر ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں مزدور چل بسا۔

بلدیہ فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تاحال پولیس واقعے کے ذمہ دار کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

Related Posts