صدر کی دو بیویوں میں سے خاتون اول کون ہوں گی؟ افریقی ملک میں دلچسپ بحران

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سینیگال میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افریقی ملک سینیگال میں سوشل میڈیا کے صارفین نئے صدر کو درپیش بحران پر بات کررہے ہیں۔ یہ بحران ملک کا نہیں بلکہ صدر کے خاندان کے اندر ہے کیونکہ صدر کی دو بیگمات ہیں۔ مسئلہ یہ کھڑا ہوا ہے کہ خاتون اول کا خطاب کس بیوی کے پاس ہوگا؟

خیال رہے کہ افریقی ملک سینیگال میں صدارتی الیکشن میں سابق اپوزیشن لیڈر پسیرو وفائی صدر منتخب ہوئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق سینیگال کے نئے صدر 44 سالہ پسیرو کا تعلق ملک کے مغرب میں واقع شہر امبور سے ہے۔ وہ عمر کے لحاظ سے 19 امیدواروں میں سب سے کم عمر ہیں۔

سینیگال میں تعدد ازدواج کے رجحان کے اس حد تک پھیلنے کا اندازہ صدر کی دو بیگمات سے ہوتا ہے جو ایوان صدر میں دو بیوں کے ساتھ داخل ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ایک قسم کا طنز کیا، جبکہ بعض نے اسے انتخابات میں پسیرو فائی کی کامیابی کے علاوہ دوسری کامیابی قرار دیا۔

سنڈی کرین نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے پوچھا: “سینیگال کے منتخب صدر کا ایک بیوی رکھنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سوال یہ ہے کہ خاتون اول کون ہو گی؟”

ڈاکٹر پنکنگ نے تبصرہ کیا کہ “دوہری کامیابی۔ سینیگال کا منتخب صدر اپنی دو خوبصورت بیویوں کے ساتھ۔ ایوان صدر میں داخل ہوگا۔ یہ لڑکوں کو تعدد ازدواج کا پیغام ہے۔ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے۔ اب دو بیویوں کا تصور کریں”۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پسیرو فائی نے 50 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ان کے اہم حریف نے شکست تسلیم کی۔

Related Posts