دانیہ شاہ کے انکشافات، عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کس نے اور کیوں لیک کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دانیہ شاہ کے انکشافات، عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کس نے اور کیوں لیک کی؟
دانیہ شاہ کے انکشافات، عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کس نے اور کیوں لیک کی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹی وی میزبان اور تحریک ِ انصاف کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک کردی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہو گئے۔

سیاست کے میدان میں مخالفین کی ویڈیوز لیک کرنےکی اخلاق باختہ روایت نئی  نہیں ہے۔ تحریکِ انصاف اور ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر ایک دوسرے کی ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ایک اور بچہ ناجائز محبت کی بھینٹ چڑھ گیا، ننھے پھولوں کے قتل کا سلسلہ کیسے رکے گا؟

سوال یہ ہے کہ عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کس نے کی اور اتنی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیسے ہو گئی؟ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کیا انکشافات کیے؟ تمام تر حقائق کاجائزہ لیتے ہیں۔

 عامر لیاقت حسین اور دانیہ کی شادی

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ سے 3 ماہ قبل فروری 2022 میں شادی کی تھی۔ اپنی تیسری شادی کے متعلق آگہی دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھاکہ میں نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی ہے۔

ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ شاہ لودھراں کے معزز سرائیکی اور نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ میرے اور اہلیہ کیلئے دعا کریں۔

نجیب الطرفین سید کون؟

گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے انکشاف کیا کہ وہ سید نہیں بلکہ ملک ہیں اور عامر لیاقت ہی خوب جانتے ہیں کہ انہوں نے دانیہ بی بی کو نجیب الطرفین سید کیوں کہا؟

یہاں قارئین کویہ بتاتے چلیں کہ نجیب الطرفین سید ،سادات میں سے ایسے افراد کو کہاجاتا ہے جو اپنی والدہ اوروالد دونوں کی طرف سے سید ہوں۔ دانیہ بی بی کے انکشاف سے عامر لیاقت کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔

دانیہ شاہ کے انکشافات

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اہلیہ نے کہا کہ عامر لیاقت کہتے تھے اگر تم نشہ کرو گی تو رکھوں گا، ورنہ طلاق دے دوں گا۔ میں نشے کی بجائے اداکاری کرتی تھی۔ اگر ایسا نہ کروں تو وہ چیختے چلاتے تھے۔ میں نے نبھانے کی کوشش کی لیکن ان کا نبھانے کا ارادہ نہیں تھا۔ ان کےنوکر نشہ لا کر دیا کرتے تھے۔

دانیہ بی بی نے کہا کہ عامر لیاقت نوکروں کو مجھ سے زیادہ عزت دیتے اور کوکین کوکین کرتے رہتے تھے۔ شادی کے دوسرے دن سے ہی مجھ پر تشدد شروع کردیا۔ وہ نہ نماز پڑھتے ہیں، نہ قرآن۔ کہتے تھے سارے دن میں صرف ایک نماز ہے جس میں 2 رکعتیں ہوا کرتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر میں فاحشہ ہوتی تو عامر لیاقت مجھے پہلی فرصت میں طلاق دے دیتے۔ میرے نکاح نامے میں لکھا ہوا ہے کہ میں ملک ہوں۔گاڑی اور گھر وغیرہ عامر لیاقت حسین کا ہے۔ مجھے نان نفقہ یا حق مہر نہیں چاہئے۔ میں نے صرف طلاق لینی ہے۔

نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا ذکر

عامر لیاقت کی اہلیہ سے انٹرویو ڈیلی پاکستان کیلئے یاسر شامی نے لیا۔ دانیہ شاہ سے بات چیت سے قبل تمہید باندھتے ہوئے میزبان نے کہا کہ دانیہ بی بی نے ہمیں کچھ ڈیٹا مہیا کیا ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عامر لیاقت کس طرح کی نازیبا حرکات کررہے ہیں۔ نازیبا ویڈیو کا ایڈٹ شدہ حصہ نشر بھی کیا گیا۔

اسی انٹرویو کے آخر میں یاسر شامی نے سوال کیا کہ کیا آپ یہ ویڈیو عدالت کو بھی مہیا کریں گی؟ جس پر دانیہ بی بی نے اثبات میں جواب دیا، اگلے ہی روز عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیاپر ڈالے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

ویڈیو کس نے اور کیوں لیک کی؟

پاکستانی میڈیا پر شائع کی گئی دانیہ بی بی کے انکشافات سے بھرپور خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ نازیبا ویڈیو سب سے پہلے رکنِ قومی اسمبلی کی تیسری اہلیہ کے پاس تھی جس کی نقل  مبینہ طور پر خود عامر لیاقت حسین کے پاس بھی ہوسکتی تھی۔ اسی طرح انٹرویو کرنے والے ادارے پر بھی ویڈیو لیک کرنے کاالزام عائد کیاجاسکتا ہے۔

سب سے زیادہ ویڈیو لیک کرنے کا شک عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ بی بی پر کیا جارہا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی واضح نتیجہ اخذ نہیں کیاجاسکتا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر برہمی اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts