اشنا شاہ کونسا کردار نبھانے کی خواہش رکھتی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشنا شاہ کونسا کردار نبھانے کی خواہش رکھتی ہیں؟
اشنا شاہ کونسا کردار نبھانے کی خواہش رکھتی ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کونسا کردار نبھانے کی خواہش رکھتی ہیں، اس حوالے سے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

متعدد ڈراموں میں اداکارہ اشنا شاہ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں انہیں ناظرین نے مثبت اور منفی دونوں کرداروں میں دیکھا اور ان کی اداکاری کو پسند بھی کیا۔

 ڈرامہ سیریل ’بلا‘ میں اشنا شاہ نے منفی کردار نبھایا تھا جبکہ انہیں ان کے چاہنے والوں نے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار میں دیکھا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اب اداکارہ نے طلاق جیسے اہم مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی ڈرامے میں طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے اسکرپٹ یا کہانیوں پر کام کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جس میں طلاق کے بارے میں منفی دقیانوسی تصورات یا شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے مثبت سوچ اور طلاق کے بعد خودمختار زندگی کا تصور پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں:وکی کوشل کی فلم دی گریٹ انڈین فیملی کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ ’میں نے ایسے کئی اسکرپٹس میں کام کیا جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ طلاق کو برا سمجھا جاتا ہے، اگرچہ میں اسکرپٹ کو تبدیل نہیں کرسکتی کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ ہے لیکن طلاق سے متعلق میرا نظریہ بالکل الگ ہے۔

Related Posts