وکی کوشل کی فلم دی گریٹ انڈین فیملی کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ”دی گریٹ انڈین فیملی“ حال ہی میں ریلیز ہوئی جسے مداحوں کی بڑی تعداد نے پسندیدگی کی سند سے نوازا ہے۔

فلم کی کہانی وجے کرشنا اچاریہ نے لکھی اور فلم کی ہدایات بھی دیں جسے آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ کہانی بنیادی طور پر ایک خاندان کی آپس میں محبت، لڑائی جھگڑوں اور دیگر ڈرامائی پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ رخ خان کی فلم جوان 900 کروڑ کے کلب میں داخل

فلم کے فنکاروں میں وکی کوشل، منوشی چلر، کمود مشرا، بھون اروڑا، منوج پہوا، یشپال شرما، سعدیہ صدیقی، ایلکا امین، سرشتی ڈکشٹ، بھارتی پیروانی، سجاتا گھوش اور آشوتوش اجل جیسے اداکار شامل ہیں۔

سینما گھروں میں ریلیز کیے جانے کے بعد ”دی گریٹ انڈین فیملی“ نامی یہ فلم ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کیے جانے کا اعلان سامنے آیا تاہم وہ کون سا پلیٹ فارم ہوگا، اس کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، کارتک آریان کی ستیاپریم کی کتھا اور رنبیر سنگھ کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کو ایمازون پرائم پر ریلیز کیا گیا تھا، اس لیے  ”دی گریٹ انڈین فیملی“ بھی اسی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ 

Related Posts