سسپنس سے بھرپور سیریز 1899 کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر کب پیش کیا جائیگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس کی رواں برس ریلیز کی گئی سسپنس سے بھرپور سیریز 1899 کے بارے میں ناظرین و سامعین نے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا ہے تاہم یہ ہر عمر کے ناظرین کیلئے موزوں نہیں۔

سیریز 1899 میں خوفناکی کا عنصر موجود ہونے کے باعث کمزور دل والوں کو اسے نہیں دیکھنا چاہئے تاہم فلم میں سسپنس اور تھرل کی موجودگی کے باعث ناظرین کی بڑی تعداد نے اسے پسندیدگی کی سند عطا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا نیٹ فلکس کی سیریز ویڈنزڈے کا دوسرا سیزن آئے گا؟

ایٹین نائنٹی نائن میں کیا ہے؟

نئی سائی فائی سیریز 1899 میں یورپی تارکینِ وطن کا ایک گروپ نئی زندگی کے آغاز کیلئے اسٹیم شپ کے ذریعے امریکی شہر نیو یارک کی طرف جاتا ہے تاہم مسافر تیزی سے ایک رکاوٹ سے ٹکرا جاتے ہیں۔

ایٹین نائنٹی نائن میں کیا ہے؟

سائی فائی سیریز کو زیادہ تر مثبت تبصروں سے نوازا گیا ہے جس کے نتیجے میں نیٹ فلکس نے اسے 85 فیصد ریٹنگ دی جبکہ ڈارک جیسی سیریز 95 فیصد کی مجموعی درجہ بندی حاصل کرچکی ہے۔

تاہم کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ سیریز کی کہانی کم ہی آگے بڑھتی ہے، پھر بھی اچھی نظر آتی ہے۔

کیا 1899 کا سیزن 2 آئے گا؟

ابھی تک نیٹ فلکس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ 1899 کا دوسرا سیزن بھی پیش کیا جائے گا یا نہیں یا کب ریلیز ہوگا۔ آفیشل طور پر سیزن 2 کو گرین سگنل نہیں دیا گیا تاہم اگر کسی اور سیزن کی توثیق کی جاتی ہے تو اسے 2024 میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

 

Related Posts