کیا نیٹ فلکس کی سیریز ’ویڈنزڈے‘ کا دوسرا سیزن آئے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا نیٹ فلکس کی سیریز وڈنزڈے کا دوسرا سیزن آئے گا؟
کیا نیٹ فلکس کی سیریز وڈنزڈے کا دوسرا سیزن آئے گا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر چلنے والی سیریز ویڈنزڈے کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں اور ابھی سے اس کے دوسرے سیزن کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔

نیٹ فلکس پر یہ سیریز پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے، ناظرین کی بڑی تعداد اسے پسند کررہی ہے اور اُن کی جانب سے یہ سوال بھی پوچھا جارہا ہے کہ آیا اس کا دوسرا سیزن آئے گا یا نہیں؟

’ویڈنزڈے‘

نیٹ فلکس کی یہ سیریز کامیڈی اور ہارر پر مبنی ہے جو ایڈمز فیملی کے کردار ویڈنزڈے ایڈمز پر مبنی ہے۔

’ویڈنزڈے‘ کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیٹی غیرمعمولی قوت اور صلاحیت حاصل کرنے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے پرانے واقعات کی کھوج لگاتی ہے۔

’ویڈنزڈے‘ نیٹ فلکس کی اوریجنل ویب سیریز ہے جس میں جینا اورٹیگا، کرسٹینا رِکی، کیتھرین زیٹا جونز اور لوئی گزمن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کیا اس کا دوسرا سیزن آئے گا؟

رپورٹس کے مطابق اس کے مزید سیزن کی منصوبہ بندی پہلے ہی کرلی گئی تھی تاہم ابھی نیٹ فلکس کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔لیکن ایسا لگتا ہے کہ اگر اس کا دوسرا سیزن آیا تو اورٹیگا، ویڈنزڈے کے طور پر اپنے کردار کو دوبارہ پیش کرے گی۔

سیزن 2 کی کاسٹ میں کونسے اداکار شامل ہیں؟

نیٹ فلکس کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی خبر سامنے نہیں آئی کہ اس کا 2 سیزان آئے گا یا نہیں تاہم، یہ امید کی جاسکتی ہے کہ یہ اداکار اس کے دوسرے سیزن میں نظر آئینگے:

جینا اورٹیگا بطورویڈنزڈے ایڈمز

کیتھرین زیٹا جونز بطور مورٹیشیا ایڈمز

لوئس گوزمین بطور گومز ایڈمز

آئزک آرڈونیز بطور پگسلے ایڈمز

فریڈ آرمیسن بطور انکل فیسٹر

گیوینڈولین کرسٹی بطور پرنسپل لاریسا ویمز

جیمی میک شین بطور شیرف گیلپین

پرسی ہائنس وائٹ بطور زاویر تھورپ

ہنٹر ڈوہن بطور ٹائلر گیلپین

ایما مائرز بطور اینیڈ سنکلیئر

جوائے سنڈے بطورِ بیانکا بارکلے

 

Related Posts