ذیشان عثمانی کا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ، ان کی ویڈیوز کے موضوعات کیا تھے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فیس بک، ذیشان عثمانی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بقول شاعر ”وہ ایک شخص نہیں ہے، وہ ایک امت ہے“ ذیشان عثمانی کا شمار بھی ایسے ہی یوٹیوبرز میں ہمیشہ کیا جائے گا جس نے کروڑوں انسانوں کو نہ صرف اپنے افکار اور علم سے مالا مال کیا بلکہ ان کی تخلیقی اور روحانی تربیت کی بھی کوشش کی۔

غلطی کس سے نہیں ہوتی اور ذیشان عثمانی سے بھی یقیناً یہ غلطی سرزد ہوئی کہ اس نے بھارت کی امیر ترین شخصیت کہ جس کے ہاں ہونے والی ایک عروسی تقریب میں بالی ووڈ کے ستاروں کو پروانہ وار جمع ہوتے دیکھا گیا اور ذیشان عثمانی نے اس کا تقابل بھارت کی غربت سے کرڈالا اور اگلے ہی مرحلے پر یوٹیوب چینل غائب ہوگیا جس کی تفصیلات سے قارئین خوب واقف ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ایک عام سوشل میڈیا صارف کا ذیشان عثمانی جیسی شخصیت کا چینل ڈیلیٹ کیے جانے سے متعلق کیا تأثر ہے اور کیا واقعی یوٹیوب نے یہ چینل ڈیلیٹ کرکے نفرت پر مبنی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی؟ آج سے دوروز قبل ایک نوآموز یوٹیوبر اسامہ غازی نے بھی اس پر ایک ویڈیو بنائی اور گزشتہ 2روز میں اس ویڈیو کو 2 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ذیشان عثمانی کے یوٹیوب چینل پر 1300سے زائد ویڈیوز تھیں اور ان کے لاکھوں فالوورز تھے۔ ذیشان عثمانی چاہتے تھے کہ پاکستانی شہری ملک سے باہر نکلیں اور نت نئے مواقع تلاش کریں۔ ذیشان عثمانی کی ویڈیوز پرسنل ڈویلپمنٹ، ڈیٹا سائنس اور معاشی بہتری کے متعلق تھیں اور ان میں زندگی بہتر بنانے کی ٹپس بھی دی جاتی تھیں۔

مذکورہ ویڈیوسے ہٹ کر بات کی جائے تو اپنی ایک ویڈیو میں ذیشان عثمانی نے بتایا کہ ایک عام انسان جو کچھ نہیں کرتا وہ معاشی پیرامڈ میں سب سے نیچے ہے۔ اس سے اوپر ملازمت پیشہ افراد ہیں جو اپنے وقت کو فروخت کرتے اور اس کی قیمت لیتے ہیں، ان سے اوپر وہ کمپنی اونرز ہیں جو انہیں ملازمت پر رکھتے ہیں اور اپنا کاروبار کرتے ہیں اور اسی طرح یہ سیڑھی مزید اوپر جاتی ہے۔

ایک اور ویڈیو میں ذیشان عثمانی نے بتایا کہ انٹرنیٹ شیئر کرکے پیسہ کیسے کمایا جاسکتا ہے؟ اس میں مختلف ویب سائٹس بتائی گئیں جن کی ایپس کو انسٹال کرکے انٹرنیٹ شیئر کیا جاسکتا تھا اور پیسہ کمایا جاسکتا تھا، لیکن یہ ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کیلئے بے سود ثابت ہوئی کیونکہ جو ایپس بتائی گئی تھیں، وہ بیرونِ ملک بہتر کام کرسکتی تھیں۔

ذیشان عثمانی نے متعدد دیگر ویڈیوز میں سوشل میڈیا صارفین کو گھر چلانے کیلئے اور خاص طور پر اپنی معاشی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے پیسہ رکھنے اور استعمال کرنے کے گر بتائے اور یہ بھی بتایا کہ بطور ملازمت پیشہ فرد یا ایک کاروباری انسان، آپ اپنی آنے والی زندگی کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے کیا حکمتِ عملی اپنا سکتے ہیں۔ یوٹیوب صارفین ذیشان عثمانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

 

Related Posts