امریکی مسلمان نے جب مدینہ میں میکڈونلڈز پر رش دیکھا تو کیا کہا، دیکھئے ویڈیو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عمرے کے سفر پر سعودی عرب میں موجود امریکی مسلمان نے مدینہ منورہ میں مسلمانوں کی سوئی ہوئی غیرتِ ایمانی جگا دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امریکی مسلمان شہر مقدس مدینہ منورہ میں میکڈونلڈز کے سامنے لوگوں کا ہجوم دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔

امریکی مسلمان حیران رہ جاتا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اسرائیل کی کھلی سپورٹ کے باعث میکڈونلڈز کا بائیکاٹ کر رہے ہیں مگر مدینہ منورہ کے بازار میں میکڈونلڈز کے باہر مسلمانوں کا رش لگا ہوا ہے۔

امریکی شخص سے یہ دیکھ کر رہا نہیں جاتا اور وہ پھر میکڈونلڈز کے باہر رش لگائے ہوئے لوگوں کو مخاطب کرکے ان کی غیرت ایمانی جگانے کی کوشش کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لوگوں سے میکڈونلڈز کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے انگریزی میں کہتا ہے بھائیو اور بہنو! یاد رکھیں، یہ جگہ اب بھی صیہونیت کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہوشیار رہیں، یہ آپ کو بے وقوف نہ بنائے۔

وہ مزید کہتا ہے کہ آپ میکڈونلڈز سے کھانا کھانے کے بجائے مقامی طعام گاہوں کا رخ کریں اور وہاں سے کھانا کھائیں۔

امریکی مسلمان کی یہ ویڈیو اس کی انتہائی دردمندی کی عکاسی کر رہی ہے اور اسے دنیا بھر کے مسلمان سراہ رہے ہیں اور ساتھ ہی اس بات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں کہ سعودی عرب میں اس حوالے سے کوئی حساسیت نہیں پائی جاتی۔

جہاں تک اس بائیکاٹ کے اثر کی بات ہے، ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے تجارتی ادارے بائیکاٹ مہم کا شدید دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔

میکڈونلڈز کی انتظامیہ نے اپنے حصص یافتگان کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد بائیکاٹ سے کارپوریش کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ مصر، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بائیکاٹ بہت موثر ہے۔ امریکہ میں اس کی کیلی فورنیا برانچ بند ہو چکی ہے۔

دوسری طرف ایک رپورٹ میں یہ افسوس ناک حقیقت سامنے آئی ہے کہ خلیجی ممالک خاص طور سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں میکڈونلڈز کا بائیکاٹ سب سے زیادہ غیر موثر ہے اور کمپنی کو سب سے زیادہ یہاں سے منافع مل رہا ہے۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ خلیجی حکام کے ساتھ یہاں کے عوام بھی اسرائیل کا ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔

Related Posts