سعودی عرب کونسا نیا اور ماحول دوست ایندھن مارکیٹ میں لا رہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی وزارت توانائی کی جانب سے مملکت کی مارکیٹ میں موجود ڈیزل اور پٹرول ایندھن کے بجائے کلین “یورو 5” نام کا نیا اور ماحول دوست ایندھن سامنے لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی توانائی حکام نے کہا ہے کہ مینوفیکچررز کے لیے اخراج کی کچھ فیصد کی ضرورت ہوتی ہے جس میں نائٹروجن آکسائیڈ، ہائیڈرو کاربن آکسائیڈ، نان میتھین ہائیڈرو کاربن آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ ہیں جیسی دہاتیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول (یورو 5) صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے، پٹرول اور ڈیزل جو یورو 5 کے معیار اور ضروریات سے ہم آہنگ ہیں، نقل و حمل کے تمام ذرائع کے لیے موزوں ہیں۔

ایندھن کی یہ قسم معاشرے اور ماحولیات کے لیے مفید ہے۔ یہ انتہائی موثر اور کم کاربن کے اخراج والے ایندھن کا حصہ ہے اور سرکلر کاربن اکانومی اپروچ کےطور پر لاگو کی گئی ہے۔

ایندھن کی اس قسم سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے، توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کار مینوفیکچررز کو مملکت میں درآمد کی جانے والی کاروں میں توانائی کی بچت کی جدید ترین ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کی ترغیب دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ڈیزل اور پٹرول کو (یورو 5) میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ وہ ماحول کے تحفظ اور سعودی ویژن 2030 اور گرین سعودی عرب کے اہداف کو حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

سعودی توانائی کی وزارت نے بتایا کہ ان دو مصنوعات کا اجرا مملکت کی کوششوں کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ یہ 2060ء میں سرکلر کاربن اکانومی اپروچ کو لاگو اور کاربن کے اخراج کو صفرکرنے کے مملکت کے اہداف کا حصہ ہے۔

Related Posts