ایرانی خاتون اول پاکستانیوں کے بارے میں کیا سوچ لیکر روانہ ہوئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علَم الہدیٰ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے بعد میری سوچ پاکستان کے لئے مزید مثبت ہو گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرئیل انسانیت پر مظالم ڈھا رہا ہے، یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو صدیوں پرانا ہے اور یہ انسانیت کے خلاف ہے۔

جمیلہ علم الہدی نے کہا کہ ہماری خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو حوصلہ ملا کہ وہ اپنی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے۔ خدا کبھی ان لوگوں کو نہیں بخشے گا جو ان سب کو دیکھتے ہوئے بھی خاموش ہیں، ان کی خاموشی اس جرم سے بھی بدتر ہے جو فلسطین میں ہورہا ہے۔

اسرائیل کے حوالے سے ایرانی صدر کا اہلیہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو ہورہا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی لیکن ہمیں فخر ہے اپنی ماؤں بہنوں پر کہ وہ ان سب کے باوجود بھی خاموش نہیں بیٹھ رہی ہیں اور بھر پور انداز میں اسرائیل کا مقابلہ کر رہی ہیں، نہ صرف غزہ کی خواتین بلکہ صحافی اور ڈاکٹرز بھی رضاکارانہ طور پر یہاں آئے ہیں۔

ایرانی صدر کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ عورت کے بارے میں یہ سوچا جاتا ہے کہ ان میں ایک ڈر اور خوف ہوتا ہے لیکن غزہ کی کی خواتین نڈر ہیں، اسرائیل کی کوشش ہے کہ فلسطین میں نسل کشی کی جائے جبھی وہ بچوں اور عورتوں کو شہید کر رہے ہیں، اسرائیل خود کو حضرت موسیٰ کے پیروکار مانتے ہیں لیکن در اصل وہ فرعون کے پیروکاروں میں سے ہیں۔

جمیلہ علم الہدی کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ پاکستان آنے سے قبل پاکستان کو لے کر میری سوچ مثبت تھی لیکن یہاں آ کر میری سوچ مزید مثبت ہو گئی ہے۔

Related Posts