پیٹرول کی قیمت میں جتنا ہو سکے گا سبسڈی دیں گے، مفتاح اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت میں جتنا ہو سکے سبسڈی دیں گے، مفتاح اسماعیل
پیٹرول کی قیمت میں جتنا ہو سکے سبسڈی دیں گے، مفتاح اسماعیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اپنی بھرپور کوشش کریں گے پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی  اور  جتنا ہو سکے گا پیٹرول کی قیمتوں میں سبسڈی دیں گے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد  ہے، سابق حکومت نے عوام کیلئے معاشی کھڈے کھودے ہیں اور سارا بوجھ ہم پر نہیں ڈائریکٹ عوام پر ڈالا ہے، پٹرول کی مد میں ہرماہ حکومت کو 102 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی سازش کے نتائج الٹے پڑ گئے، عمران خان پہلے سے زیادہ بڑا لیڈر بن گیا، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ عمران خان کےآئی ایم ایف معاہدے کےمطابق پٹرول کی قیمت 245 روپے فی لیٹر ہوناچاہئے تھی، لیکن ہم کوشش کریں گے کہ پٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں، پیٹرول کی قیمت میں جتنا ہو سکے سبسڈی دیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رواں  ماہ میں نقصان کا حجم 102ارب روپے ہے، صرف ڈیزل پر پاکستان کو 70 ارب روپے نقصان ہو رہا ہے،  وزارت خزانہ کے پاس مخصوص رقم ہوتی ہے، پوری حکومت کا ماہانہ خرچہ 45ارب روپے ہے، حکو مت کو مارکیٹ سے قرض لینا پڑتا ہے، اگر ہم بینکوں سے قرض لیتے ہیں تو وہاں شرح سود بڑھ جاتے ہیں۔

Related Posts