بیرونی سازش کے نتائج الٹے پڑ گئے، عمران خان پہلے سے زیادہ بڑا لیڈر بن گیا، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگوں سے کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاریاں کریں، بیرونی سازش کے نتائج الٹے پڑ گئے، عمران خان پہلے سے   مقبول  لیڈر بن گیا اور موجودہ حکومت پھنس گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ خوفناک، تشویش ناک اور گھمبیر ہوسکتا ہے، اس کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، حالات خراب ہوگئے   تو عمران خان کی بس کی بات نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت پھنس گئی ہے، 2 ووٹ کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا، کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم ، باپ، جی ڈی اے، سالک، چیمہ گروپ میں سے کوئی بھی علیحدہ ہوجائے تو یہ حکومت ختم ہوجائے گی، یہ غلام حکومت ہے جو لیٹی ہوئی ہے، جیسے کہا جائے گا ویسے  ہی کرے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے مارچ میں ہی خبردار کردیا تھا کہ ہماری حکومت کو خطرہ ہے اور ان خطرات سے عمران خان بھی باخبر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے روز پکنک منانا شہریوں کو مہنگا پڑگیا، دو نوجوان اور ایک بچہ ڈوب گئے

انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ سعودی عرب اور یو اے ای گئے انہیں کچھ نہیں ملا، یہ غلام حکومت ہے جو کہا جائے گا وہ کریں گے، اس وزیر اعظم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لندن سے بیٹھ کر 14 مرتبہ گالیاں دی ہیں، شہباز شریف نے 14 مرتبہ بوٹ چاٹے اور ضمانت دی، بوٹ پالیشیے کی کوئی حیثیت نہیں، قوم الیکشن کی تیاری کرے اس کے سوا کوئی حل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کچھ بھی نہیں صرف ٹھینگہ ملا ہے۔

Related Posts