کورونا وائرس کے باوجود ہم افغان بھائی بہنوں کی مدد جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے باوجود ہم افغان بھائی بہنوں کی مدد جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم
کورونا وائرس کے باوجود ہم افغان بھائی بہنوں کی مدد جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دُنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے متعلقہ حکام کو چمن اسپن بولداک کی سرحد کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ہدایت دی ہے کہ ٹرکس کو افغانستان آمدورفت کی اجازت دی جائے۔ مصیب کی اِس گھڑی میں ہم افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن کی سرحد کو کورونا وائرس کی وبا کے تناظرمیں  قبائلی جرگے کے تحت مزیدایک ہفتے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

دوسری طرف محکمہ صحت نے 11 روز قبل  بتایا کہ پاک افغان سرحد پر15ہزارافراد کی اسکریننگ مکمل ہوچکی ہےجبکہ 7 دن سے سرحد بند ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خدشات: پاک افغان سرحد مزیدایک ہفتے کیلئے بند

Related Posts