کورونا وائرس کے خدشات: پاک افغان سرحد مزیدایک ہفتے کیلئے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: Pak-Afghan border to remain closed for another week

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چمن :پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن کی سرحد کو کورونا وائرس کی وبا کے تناظر مزیدایک ہفتے کے لئے بند رکھا جائے گا۔یہ فیصلہ قبائلی جرگے میں کیا گیا تھا ،مہاجرین کی وطن واپسی بھی معطل رہے گی۔

دوسری طرف محکمہ صحت نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر15ہزارافراد کی اسکریننگ مکمل ہوچکی ہےجبکہ سات دن سے سرحد بند ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا جب کراچی میں ایک 50 سالہ مریض میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ مریض اور اس کے کنبہ کے افراد کو الگ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت لوگوں کو وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور اس پر زور دیا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اسپتالوں میں الگ وارڈزتشکیل دے دیئے ہیں۔

Related Posts